عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے استعفا کے لیے اپوزیشن جماعتوں کا موقف یکساں ہے۔جمعرات کو پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں شیخ رشید نے خورشید شاہ سے ملاقات کی۔ اس دوران وزیر اعظم کے استعفے کے حوالے سے اپوزیشن کی اتحاد پر بات چیت کی گئی اور دونوں رہنماوں نے وزیر اعظم پر استعفیٰ دینے کے لیے دبا بڑھانے پر اتفاق کیا۔ملاقات کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے استعفے کے ایک نکاتی ایجنڈے پر تمام اپوزیشن کو اکٹھا کیا جائے، بہتر ہے کہ نواز شریف خود ہی چلے جائیں۔شیخ رشید نے خورشید شاہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر آپشن کے لیے تیار ہیں ، تحریک انصاف سمیت پیپلز پارٹی اورتمام اپوزیشن وزیر اعظم کے استعفے پرایک ہیں۔