لاہور(پ ر)ایئر کنڈیشنرز کے عالمی سرکردہ برانڈ GREE نے حا ل ہی میں ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جسکے تحت کرسٹل مال ملتان میں 550ٹن وی آر ایف آل ڈی سی انورٹر سسٹم نصب کیا جائیگا جو کہ جنوبی پنجاب کا دوسرا سب سے بڑا شاپنگ مال ہے ۔کرسٹل مال ملتان ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ شاپنگ مال ہے جہاں ٹاپ برانڈز کے ساتھ ساتھ فوڈ کورٹس اور جدید سنیما تھیٹر بھی شامل ہے ۔GREEکی جانب سے کرسٹل مال ملتان میں نصب کئے جانےو الا یہ 550ٹن وی آر ایف آل ڈی سی انورٹر سسٹم اپنی چار اہم خاصیتوں کے ساتھ اعلیٰ کارکردگی کے حامل انورٹر کمپریسر پر مشتمل اور عام روایتی کنورٹر ایئر کنڈیشنرز سے قطعی طور پر مختلف ہوگا۔