ایف آئی ایچ کی ہاکی ورلڈ کپ کے لئے پاکستان کو ویزہ کے اجراء کی یقین دھانی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ہاکی ورلڈ کپ کے لئے پاکستان کو ویزہ کے اجراء کی یقین دھانی کروا دی۔ ایف آئی ایچ نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اسے رواں سال بھارت میں شیڈول ہاکی ورلڈ کپ کے لیے ویزا کے حصول میں کسی قسم کی مشکلات پیش نہیں آئیں گی۔ہاکی ورلڈ کپ کا 14واں ایڈیشن رواں سال 28نومبر سے 16دسمبر تک بھارت کے شہر بھوبھنیشور میں منعقد ہو گا جس میں پاکستان سمیت دنیا کی 16ٹیمیں شرکت کریں گی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سربراہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی مداخلت کی بدولت اس مرتبہ پاکستان کی بھارت میں شیڈول ایونٹ میں شرکت میں کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ویزا کے حصول کے حوالے سے ایف آئی ایچ کے سربراہ نریندر بترا سے تفصیلی بات چیت ہوئی اور ان سمیت تمام آفیشلز نے ہمیں ہدایات دیں کہ ورلڈ کپ کے ویزا کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کی درخواستیں جمع کرانے کا کام بروقت شروع کردیں تاکہ ویزا کے اجرا میں کوئی مسئلہ نہ ہو۔ چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کی جانب سے سب سے آخری نمبر پر ایونٹ کا اختتام کرنے کے باوجود خالد سجاد کھوکھر نے ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن