کراچی( اسٹاف رپورٹر) امریکہ کی جانب سے سندھ کے محکمہ جیل کو تقریباً 70 لاکھ روپے کے حفاظتی سامان کا عطیہ دیا گیا۔ جیلوں کے اہلکار خصوصاً وہ جو احاطے میں، داخلی دروازوں پر یا جیل کی عمارات کے باہر تعینات ہوتے ہیں دہشت گردوں کا آسان ہدف ہوسکتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمنٹ بیورو کی جانب سے فراہم کئے جانے والے جدید ترین مگر ہلکے پھلکے ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹیں سندھ بھر میں جیل سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کو اپنی حفاظت میں مدد دیں گی۔ حفاظتی سامان عطیہ کئے جانے کے موقع پر آئی این ایل کے کریکشن پروگرام آفیسر نیتھینئل ہیفٹ نے کہا کہ سندھ کے محکمہ جیل کے ساتھ تعاون اور شراکت داری ہمارے لئے باعث ِ فخر ہے۔
محکمہ جیل سندھ کوامریکی حکومت کاحفاظتی سامان عطیہ
Jul 13, 2018