پانی چور زمینداروں کےخلاف مقدمہ درج نہ ہو سکا ، واٹرکمیشن بر ہم

Jul 13, 2018

سانگھڑ (نامہ نگار )واٹر کمیشن کے سربراہ ریٹا ئر جسٹس امیر ہا نی مسلم نے ٹوری نہر اور واٹر سپلائی تالابوں کا دورہ کیا دورے کے مو قع پر شہریوں نے پانی کی عدم فراہمی پر شکایات کے انبار لگا یا دیئے جسٹس امیر ہا نی مسلم نے محکمہ آب پاشی کے ایکسین کی سرزنش کرتے ہو ئے کہا کہ جلد سے جلد تالابوں میں پانی اسٹور کیا جا ئے تا کہ شہریوں کو پانی مہیا ہو سکے ۔ٹو ری نہر سے پانی چوری کر نے والے دس زمینداروں کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کر تے ہوئے رپورٹ طلب کر لی انھوں نے ڈپٹی کمشنر لیاقت علی بھٹی کو پابند کیا کہ ضلع بھر میں نصب تمام فلٹرز پلانٹس کی رپورٹ دی جائے انھوں نے بلدیہ سانگھڑ کے سی ایم او کو پابند کیا کہ تالابو ں کی صفا ئی کی جائے انھوں نے ہدایات دیتے ہو ئے کہا کہ تالابو ں کے مین کنکشن پربیس دن کے اندرعلم چیمبر نصب کیا جا ئے تا کہ شہریوں کو صاف پا نی مہیا کیا جا سکے انھوں نے مٹھڑاﺅ کنال سے آنے والی پائپ لائن کو جلد سے جلد مکمل کر نے کے احکامات جا ری کئے انھوں نے ڈی سی سانگھڑ اور اسسٹینٹ کمشنرز کو حکم دیا کہ وہ پانی کے مسائل کی نگرانی کریں رپورٹس پیش کر یں۔
واٹر کمیشن

مزیدخبریں