لاہور (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش اور آئرلینڈ نے ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کے مین راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ کوالیفائینگ سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے سکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ نے پاپوا نیو گنی کو شکست دیدی ۔ بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ایونٹ کا فائنل کل کھیلا جائے گا۔ گروپ اے میں ویسٹ انڈیز اور گروپ بی میں آسٹریلیا شامل ہیں ۔ دونوں ٹیمیں فائنل کی پوزیشن کے بعد ان ٹیموں سے نومبر میں مقابلہ کریں گی ۔
بنگلہ دیش اور آئرلینڈ نے ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کے مین راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا
Jul 13, 2018