نیشنل بیڈمنٹن اکیڈمی کے قیام کا مقصد کھیل کو ترقی دینا ہے : لیاقت علی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستان کے سینئر بیڈمنٹن کوچ لیاقت علی کا کہنا ہے کہ پہلی نیشنل بیڈمنٹن کوچنگ اکیڈمی میں نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔ یونیورسٹی آف لاہور کے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر جمشید احمد پی ایچ ڈی کو اکیڈمی کا سرپرست اعلٰی مقرر کیا گیا ہے۔ کوچ لیاقت علی کا کہنا تھا کہ نیشنل بیڈمنٹن اکیڈمی کے قیام کا ایک ہی مقصد ہے کہ اس کھیل کو ترقی دی جا سکے۔ اس پروگرام کے تحت کوچنگ کورسز، کوچنگ کیمپس، کوچنگ سیمینارز اور کوچنگ کانفرنسز کا اہتمام ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے علاوہ تمام شہروں، صوبوں میں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اکیڈمی کے سرپرست اعلٰی ڈاکٹر جمشید احمڈ بھی کھیل کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں جس پر ان کے مشکور ہیں، اکیڈمی کے ذریعے ان تمام افراد کو کھیل اور اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ پاکستان کے ان باصلاحیت کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے کہ وہ بھی قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف لاہور اکیڈمی کے بچوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو انٹرنیشنل کھلاڑ بھی فراہم کر رہی ہے۔ اکیڈمی میں آنے والے بچوں کو کھیل کی تربیت کے ساتھ ساتھ تعلیم کی بھی سہولت فراہم کی جائیں گی۔ کوچ لیاقت علی کا کہنا تھا کہ جلد ملک بھر کے شہروں کا دورہ کر کے وہاں سے باصلاحیت ٹیلنٹ کا انتخاب کر کے انہیں اکیڈمی میں تربیت کے لیے لایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...