لاہور (سپورٹس ڈیسک)فٹبال کی تاریخ میں تیسری مرتبہ میگا ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے والی فرانس کی فٹ بال ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی ہیوگو للورس نے کہا ہے کہ دوسری مرتبہ فیفا ورلڈ کپ جیتنے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا دینگے۔ ہیوگو للورس نے کہا کہ وہ اور انکی ٹیم میگا ایونٹ کے فائنل کوالیفائی کرنے پر بہت خوش ہے۔ فائنل میچ میں حریف کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرینگے۔ ہیوگو للورس نے کہا کہ فائنل تک کے لئے کامیابیاں ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ وہ اپنی ٹیم کی کارکردگی پر مطمئن ہیں تاہم انہوں نے ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ میگا ایونٹ کے فائنل میں پوری ٹیم کو اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بناکر کامیابی کے لئے سر دھڑ کی بازی لگانا ہوگی۔