انتخابات سے قبل دہشت گردی کاخطرہ ، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرسختی سے نمٹا جائیگا :محکمہ داخلہ پنجاب

لاہور (آئی این پی)عام انتخابات سے قبل پنجاب میں دہشت گردی کا ممکنہ خطرہ مزید بڑھ گیا۔ صوبائی محکمہ داخلہ نے الیکشن مہم میں چھوٹے بڑے اجتماعات پرسکیورٹی مزیدسخت کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پرسختی سے عمل درآمد کیاجائے۔دفعہ 144کی خلاف ورزی پرسختی سے نمٹاجائیگا۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں عوام سے کہا گیا ہے کہ اپنے اردگرد مشکوک افراد، لاوارث سامان،موٹرسائیکل اورگاڑیوں کی اطلاع ون فائیوپردیں۔عوامی اجتماعات کے لیے حفاظتی انتظامات سے متعلق قبل ازوقت انتظامیہ اورپولیس کوآگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
دہشت گردی

ای پیپر دی نیشن