ایچ ای سی سپورٹس ٹرافی ونر یو سی پی ٹیم کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات

لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کی جانب سے گزشتہ دنوں ایچ ای سی آل پاکستان انٹرورسٹی جنرل سپورٹس ٹرافی مسلسل ساتویں مرتبہ جیتنے کے منففرد اعزاز پر کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ان کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایک کروڑ تیس لاکھ روپے کے نقد انعامات سے نوازا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین بورڈ آف گورنرز میاں عامر محمود تھے جبکہ پروفیسر سہیل افضل، اگزیکٹو ڈائریکٹر، پی جی سی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کھلاڑیوں کی اس عظیم فتح پر انہوں نے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی ادارے کیلئے باعث فخر ہے۔ یو سی پی انتظامیہ کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور اس ضمن میں بہتر سے بہتر انفراسٹرکچر بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مستقبل قریب میں سپورٹس جمنیزیم کے قیام کی نوید بھی سنائی۔ میاں عامر محمود، پروفیسر سہیل افضل اور ڈاکٹر محمد ظفراللہ نے کھلاڑیوں، کوچز اور ڈائریکٹر سپورٹس میں انعامات تقسیم کئے۔ بعدازاں عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن