اسلام آباد(نامہ نگار)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی میں تعلیمی کو بنیادی حثیت حاصل ہے،مستقبل کے چیلینجز کو نمٹنے کیلئے زیور تعلیم سے آراستہ ہونا ناگزیر ہے اور ہمارے بچوں کا محفوظ مستقبل ایسی میں پوست ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وفاقی تعلیمی بورڈ کی 33ویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے دوران کیا۔صدر کا کہنا تھا کہ بچوں کے تعلیم کیساتھ کردار سازی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تعلیمی ضرور حاصل کریں لیکن ہمشہ اپنے اقتدار اور ثقافت کو ترجیح دیں مثبت سوچ اور عمل کے ذریعی ملک اور قوم کا مقام بلند رکھیں مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بچیوں کے تعلیمی پر خاص توجہ دی دینی چاہیے۔صدر نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو تعلیم کیلئے سازگار ماحول دیں ہمارے بچے ہمارے مستقبل کی ضمانت ہیں