بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ قتل کیس، گواہوں کی غیر حاضری پر سماعت 13 ستمبر تک ملتوی

Jul 13, 2018

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)ایڈیشنل سیشن جج نے کوٹ لکھپت جیل میں قتل ہونے والے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کیس میں گواہان کے پیش نہ ہونے پر سماعت13ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔عدالت میں پراسیکیورٹر نے کہا کہ الیکشن میں مصروفیات کی بنا پر گواہان کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ۔ سماعت 13ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر چشم دید گواہوں کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کردیا ۔

مزیدخبریں