فیصل آباد+جڑانوالہ (نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) غیرت کے نام پر مبینہ طور پر بھائی نے بہن کو اور ماموں نے بھانجی کو قتل کر کے گرفتاری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ روڈالہ کے علاقہ چک نمبر381گ۔ب کی اضافی آبادی کی شادی شدہ فرزانہ اور اللہ معافی کا مبینہ طور پر چال چلن ٹھیک نہ تھا اور کئی مرتبہ گھر سے بھاگ گئی تھی۔ گزشتہ رات بھی پروگرام بنا کر گھر سے بھاگ رہی تھیں کہ فرزانہ کو اس کے بھائی ظہیر عباس نے گولیاں مار دیں جبکہ اللہ معافی کو اس کے ماموں مہنگا نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور دونوں نے خود تھانہ جا کر واقعہ بتا کر گرفتاری دے دی۔ پولیس نے دونوں مقتولین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر پہنچا دیں۔