پاکستان کی تاریخ میں کسی وزیراعظم نے 122 پیشیاں نہیں بھگتی ہونگی: خواجہ آصف

سیالکوٹ(نامہ نگار)پاکستان کی تاریخ میں کسی وزیر اعظم نے تین سے چار ماہ میں122 پیشاں نہیں بھگتی ہوں گی جبکہ میاں نواز شریف آئین اور قانون کی بالادستی کے احترام میں عدالتوں میں پیش ہوئے ۔ایک طرف میاں نواز شریف کی اہلیہ موت و حیات کی کشمش میں مبتلا ہے تو دوسری طرف انہیں گیارہ سال کی سزا سنا دی گئی۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار حلقہ این اے 73 مسلم لیگ ن خواجہ محمدآصف نے تلواڑہ مغلاں میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہا کہ اگر کوئی مجرم ملک سے باہر ہو تو اسے قید کی سزا سنا دی جائے تو وہ کبھی بھی واپس نہیں آتالیکن میاں نواز شریف اپنی بیٹی کو بھی ساتھ لارہا ہے یہ صرف اور صرف عوامی محبتوں اور آئین و قانون کے احترام کیلئے کیا جا رہاہے۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہونا چاہئے اور میاں نواز شریف عوام کے پیار و محبت اور آئین و قانون کے احترام کیلئے سزا بھگت کر مثال قائم کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اپنی بیٹی کو بھی قید کی سزا دلوا کر جیل کی کال کوٹھریوںمیں قید ہو کر ایک روشن اور تاریخی مثال قائم کر رہا ہے ۔ ایک سال قبل نااہل قرار دیا گیا بھر بھی عدالتوں کے فیصلے قبول کئے اور وہ دن تاریخ ساز دن ہو گا جب تین دفعہ وزیر اعظم بننے والے میاں نواز شریف آئین اور قانون کے احترام کیلئے سر جھکا ئے گا۔خواجہ محمدآصف نے کہا کہ 25جولائی کے الیکشن میں خلق خدا کی عدالت میںکروڑوں عوام میاں نواز شریف کا ساتھ دیں گے تو میاں نواز شریف کو پاکستان کے طول عرض پرکی کسی کال کوٹھری نہیں رکھا جا سکتا ۔انہوںنے کہا کہ ہمارا مقابلہ گالی دینے اور چھوٹے ظرف والوں سے ہے سابق ایم پی اے و امیدوار حلقہ پی پی 36چوہدری محمداکرام کی قیادت میں یونین کونسل تلواڑہ مغلاں سمیت حلقہ کی تمام تر یونین کونسلزمیں ترقیاتی کاموںکو پایہ تکمیل تک پہنچا یا جسکی گواہی حلقہ کے چپے چپے سے ملے گی ۔اس موقع پر مرزا نذیر بیگ،مرزا عمران بیگ،مرزااشرف بیگ ،مرزاظہیر بیگ کے علاوہ یونین کونسل کے معززین علاقہ سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن