نواز شریف، مریم، کیپٹن صفدر کو سزا سے عوام کا عدلیہ پر اعتماد بڑھا: فائزہ نقوی

Jul 13, 2018

لاہور ( لیڈی رپورٹر) جمعیت علما پاکستان نیازی خواتین کی مرکزی صدر سیدہ فائزہ نقوی نے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر کی سزا پر واویلا کرنے والے دوبارہ اقتدار کے خواب دیکھ رہے ہیں، قومی اداروں کو بدنام کرنے کی ساز شوں کا نوٹس لیا جائے۔ عدلیہ اور فوج کا تقدس نہیںتو ملک میں آئین اور قانون کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو سزا سے عدلیہ پر عوام کا اعتماد بڑھاہے۔ کرپشن کا خاتمہ کئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ ملکی معیشت کی تباہی اور عوام کی محرومیوں کے ذمہ دار یہی لوگ ہیں۔ عوام کرپٹ عناصر کو ووٹ بھی نہیں دیں گے۔ جب دولت کی برطانیہ منتقلی کے ثبوت نہیں دیئے گئے تو ہر کسی کو علم تھا کہ فیصلہ کیا آنے والا ہے کیونکہ دولت لوٹنے والوں نے منی لانڈرنگ کے ذریعے دولت بیرون ممالک میں پہنچائی اور ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن کی بنیاد پر مال بنایا، اب انہیں حساب دینا ہی پڑے گا۔ پاکستان کو لوٹ کر کھانے والوں کاا حتساب شروع ہوچکا ہے۔ انشا اللہ رہ جانے والے باقی کرپٹ عناصر کا بھی صفایا ہوگا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو اپنی مدت عہدہ میں ہی احتساب کا عمل مکمل کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں