لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی 2 پروفیسرز کیلئے امریکی ایوارڈ

Jul 13, 2018

لاہور (لیڈی رپورٹر) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی دو پروفیسروں نے امریکی پیٹنٹ حاصل کر لیا۔ یونائیٹڈ سٹیٹ پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ مارک آفس نے پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز اور ایسوسی ایٹ پروفیسرفائزہ سلیم کو ان کی ایجاد پر یہ پیٹنٹ ایوارڈ کیا ۔لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے یونائیٹڈ سٹیٹ پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ مارک آفس سے یہ دوسرا پیٹنٹ حاصل کیا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی ڈائریکٹر ریسرچ، ڈائریکٹر اوورک اور شعبہ بائیو ٹیک کی سربراہ ہیں۔ وائس چانسلر ڈاکٹر فرخندہ منظور نے اس کامیابی پر ڈاکٹر شگفتہ ناز اور پروفیسر فائزہ سلیم کومبارکباد دی ہے۔

مزیدخبریں