رائے ونڈ (نامہ نگار) آزاد امیدوار صوبائی حلقہ 172سابق ایم پی اے عبدالرشید بھٹی نے رائل مارکی میں گرینڈ جلسہ اور ڈنر کے موقع پر خطاب کیا، جس کا اہتمام حاجی محمد طفیل ملک، شیخ محمد صادق لڈو، محمد اعظم بھٹی اور میاں محمد سلیم نے کیا تھا، پروگرام میں ہزاروں افراد شریک ہوئے، عبدالرشید بھٹی کی آمد پر شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر تمام برادریوں کے سرکردہ افراد، بلدیاتی چیئرمین و کونسلرز، مسلم لیگ ن، تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے افراد سمیت تاجر رہنمائوں ناراض لیگی کارکنوں، سابقہ بلدیاتی امیدواروں اور ہرمکتبہ فکر اور مسالک سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے اپنی سیاسی وابستگیوں کے باوجود صوبائی سیٹ پر عبدالرشید بھٹی کی کھل کر حمائت کے اعلانات کئے، امیدوار عبدالرشید بھٹی نے کہا کہ وہ رائے ونڈ کی خدمت کا مشن لیکر سیاست میں آئے ہیں، اور 30سالوں سے اس سفر پر گامزن ہیں، عوام کا پیار اور اعتماد اثاثہ ہے جس طرح پہلے خدمت کی اب نئے جوش و جذبہ سے میدان میں اتراہوں۔