پاکستان آگہی پروگرام: اساتذہ طلبہ کا دورہ ایوان قائداعظم ،موبائل یونٹس میں مختلف دینی اداروں میں لیکچر

Jul 13, 2018

لاہور (خصوصی رپورٹر) مدرسہ تعلیم القرآن‘ ملتان روڈ کے طلبا اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ قائداعظم جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے جامعہ تجوید القرآن نورانی جامع مسجد صدر بازار کینٹ‘ جامعہ اصحاب صفہ اللبنات بند روڈ کا وزٹ کیا۔ تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 140تھی۔

مزیدخبریں