آئیسکو کے مالیاتی منصوبوں میں بدعنوانیوں کی بے بنیاد خبروںمیں کوئی صداقت نہیں،باسط زمان احمد

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)آئیسکو کے سی ای او باسط زمان احمد نے کہا ہے کہ آئیسکو اپنے تمام تر معاملات میںسو فی صد شفافیت کے عمل پر یقین رکھتی ہے جس کو یقینی بنانے کیلئے آئیسکو میں چیک اینڈ بیلنس کا ایک مربوط نظام فعال ہے جس کی سفارشات کی روشنی میں کسی بھی انتظامی بے قاعدگی کے ذمہ داروں کا تعین اور انکے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔حالیہ کچھ دنوں میں آئیسکو کے مالیاتی منصوبوں میں بدعنوانیوں کے متعلق آڈٹ حکام کے حوالے سے سامنے آنے والی بے بنیاد خبروںمیں کوئی صداقت نہیں ۔ آئیسکو کے انٹرنل آڈٹ کی جانب سے کچھ تکنیکی معاملات کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا جو کہ ابھی زیر بحث ہیں جنہیں آڈٹ پیراکا نام دینا حقائق پر مبنی نہیں۔

ای پیپر دی نیشن