لاہور (خصوصی نامہ نگار) سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانی و حضرت یعقوب حسین زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستانی فوج اور قوم کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے۔ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری قوم متحد اور سیسہ پلائی دیوار ہے۔ پاک فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کا سر کچلنے کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ قوم ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیگی۔ دہشت گردی کا ہر قیمت پر خاتمہ ہونا چاہئے۔ دہشت گرد جان لیں پاکستانی ڈرنے والے نہیں۔ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے ذریعے خوف پھیلانا چاہتا ہے اسے معلوم نہیں یہ قوم شہادت سے ڈرنے والی نہیں ہے۔
دہشت گردی کیخلاف پوری قوم سیسہ پلائی دیوار ہے: ادریس شاہ زنجانی
Jul 13, 2018