نواز شریف غلط بیانی کر کے قوم کو بے وقوف نہیں بنا سکتے: شنیلا روت

Jul 13, 2018

لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شنیلاروت نے کہا ہے کہ نواز شریف کا رونا دھونا قسمت میں لکھا جا چکا ہے ، پوری قوم کو معلوم ہو چکا ہے کہ نواز شریف کو سنگین جرائم میں ملوث ہونے پر اقتدار سے باہر نکالا گیا۔ نواز شریف جھوٹ بول کر قوم کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے عدلیہ پر تنقید کرنے والے اصل مہروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے ، نواز شریف مافیا اور انکے درباری اپنی مسلسل پیشیوں پر بوکھلاہٹ کا شکا ر ہوگیا ہے۔ نواز شریف مافیا عمرا ن خان کی ذاتی کردار کشی اتر آیا ہے جسے ہر محاذ پر ناکامی ہو گی ، کرپٹ مافیا الیون کی ہر سازش کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔

مزیدخبریں