تمام جماعتیں ختم نبوت قانون میں ترمیم کی ذمہ دارہیں : خادم رضوی

کمےر(نمائندہ نوائے وقت) دےن اسلام کی بقاءکے لئے اب عالماسلام کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، حرمت رسول کے لئے ہماری جان بھی حاضر ہے۔ ختم نبوت کے لئے ہم سےسہ پلائی دےوار ہےں۔ اللہ اور اس کے رسول کے دےن کو تخت پر لا کر پاکستان کو صحےح معنوں مےں اسلامی ریاست بنائےں گے۔ اور شرعی قانون نافذ کرےں گے۔ ان خےالات کا اظہار تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسےن رضوی نے تاجدار ختم نبوت کانفرنس کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت پر ڈاکہ مارنے والے کسی رعاےت کے مستحق نہےں ہےں۔ مسلم لےگ (ن) کی حکومت سمےت تمام سےاسی جماعتےں اس گناہ مےں برابر کی شرےک ہےں اور اگر ہم اس کے خلاف آواز نہ اٹھاتے تو ےہ ختم نبوت قانون مےں ترمےم کر لےتے لےکن اللہ کی توفےق اور رسول اللہ ﷺ کے صدقے ہمےں طاقت ملی اور ہم نے اپنے اےمان کو مضبوط کرتے ہوئے ان ظالموں کا سامنا کےا اور اللہ کی رحمت سے ہم سرخرو ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اب عوام اپنی آخرت سنوارنے کےلئے تحرےک لبےک کا ساتھ دےں اور اللہ کے رسول کی حرمت کے لئے اٹھ کھڑے ہوں۔ عشق مصطفی سے محبت کا عملی نمونہ پےش کرنے کا ےہی وقت ہے۔
خادم رضوی

ای پیپر دی نیشن