آصف زرداری، فریال تالپور کا دامن صاف نیب الیکشن کمپین چلانے دے: بیلم حسنین

لاہور (لیڈی رپورٹر) پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ الیکشن پرامن ہونے چاہئیں، نیب لوگوں کو پریشان نہ کرے، الیکشن کے بعد جو چاہے کریں، ابھی تو سب لوگ الیکشن مہم میں مصروف ہیں۔ تمام جماعتوں کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنی الیکشن مہم چلائیں۔ انہوں نے ہارون بلور کی شہادت پر افسوس ہے، سب کو پرامن انتخابی مہم چلانے دی جائے۔ آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو بھی اپنی الیکشن مہم چلانے دی جائے۔ نیب الیکشن کے بعد اپنی کارروائی کرے۔ پیپلزپارٹی نظریاتی جماعت ہے دونوں بہن بھائی کا دامن صاف ہے، ہم جیلوں، عدالتوں سے نہیں گھبراتے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...