سیاسی جماعتیں بچوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں: راشدہ قریشی

Jul 13, 2018

لاہور (لیڈی رپورٹر) چائلڈرائٹس موومنٹ کی ترجمان راشدہ قریشی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیںبچوں کے حقوق کے تحفظ کو اولین ترجیح بنائیں، بین الاقوامی سفارشات کو ملکی سطح پر نافذ کیا جائے، دیگر صوبوں کی نسبت پنجاب میں بچوں کیلئے سب سے زیادہ قوانین منظور کیے گئے ہیں حکومت سے مطالبہ ہے کہ بچوں کا تحفظ اپنے ایجنڈے میں شامل کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں افتخار مبارک، سمیر حیدر، ماہر سید مقداد نقوی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، گزشتہ دس سالوں کے دوران حکومت کی جانب سے بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

مزیدخبریں