مسیحی ڈیموں کی تعمیر میں بھرپور حصہ شامل کرینگے: اسلم پرویز سہوترا

لاہور (خصوصی نامہ نگار)مسیحا ملت پارٹی کے سربراہ اسلم پرویز سہوترا نے گزشتہ روز ملاقات کے لیے آئے پارٹی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی طرف سے دیا مر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کا حکم قابلِ تحسین اور ملک کو بنجر ہونے سے بچانے اور زراعت کی پیداوار کے تحفظ کے لیے بہت بڑا انقلابی اقدام ہے۔پاکستانی قوم چیف جسٹس کے اس اقدام کو صدیوں یا رکھے گی اور میں مسیحی قوم اور خاص طور پر چرچز کے سربراہان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی طرف سے ان ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈ میں دل کھول کر حصہ ڈالیں۔ چیف جسٹس فنڈز کے متعلق چرچ سربراہان تقدس مآب بشب بسٹن شاہ سمیت تمام بشب صاحبان سے ملاقات کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...