جسٹس شوکت صدیقی نے تاریخی فیصلہ دیا چیلنج نہیں کیا جا سکتا: عبداللطیف خالد چیمہ

Jul 13, 2018

لاہور(خصوصی نامہ نگار)متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے ختم نبوت کیس میںاسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے فیصلے کونگران حکومت کی جانب سے چیلنج کرنے کے اعلان کوامت کے اجماعی عقیدے (عقیدہ ختم نبوت)سے انحراف اوربدترین قادیانیت نوازی قراردیتے ہوئے اس کی شدیدالفاظ میںمذمت کی ہے ۔متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی کے کنونیرعبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے ردعمل میں کہاہے کہ نگران وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سید علی ظفر نے دو روز قبل اسلام آباد میںیورپی یونین کے اشترا ک سے ’’اقلیتوںکے حقوق اورمذہبی آزادی ‘‘کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس صدیقی کے حالیہ فیصلے کے حوالے سے جن خیالات کا اظہار کیا ہے وہ دستورپاکستان سے انحراف بلکہ امت کے چودہ سوسالہ عقیدے پرحملہ آور ہونے کی کوشش ہے۔ قادیانیوں نے آج تک 7ستمبر1974ء کی قرارداد اقلیت کوتسلیم نہیںکیاوہ اپنے غیر مسلم اقلیتی دائرے کو بھی تسلیم نہیںکرتے۔

مزیدخبریں