لاہور (خصوصی نامہ نگار)دہشت گردی، انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے ایک قوم بننا ہوگا۔ دہشت گردوں کو کچلنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل درآمد ضروری ہے۔ پشاور دھماکہ کھلی دہشت گردی، سفاکانہ اور قابل مذمت ہے۔ ملک دشمن قوتوں سے پاکستان کی ترقی وخوشحالی ہضم نہیں ہورہی۔ دیامیر اور بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے عملی اقدامات کا آغاز خوش آئند بات ہے۔ پاکستان میںبد امنی، انتشار دہشت اور وحشت پھیلانے والوں کیخلاف پوری قوم کو مل کر لڑنا ہوگا۔ سیاسی و مذہبی قائدین اور عبادتگاہوں کے تحفظ کو یقینی بنانے واپس لی گئی سیکورٹی مہیا کی جائے۔ یہ بات مرکزی علماء کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، عبید الرحمن ضیائ، خالد محمود قاسمی، مولانا یار محمد عابد نے پشاور دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں کہی۔