گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے عالمی امن پر منفی اثرات مرتب ہونگے: عبدالغفور راشد

Jul 13, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیئرمین اور مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ناظم ذیلی تنظیمات ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے خبردار کیا ہے کہ گستاخانہ خاکوںکا مقابلہ منعقد کروانے کے اعلان کے عالمی امن پر بھیانک اثرات مرتب ہوں گے۔ یہ حرکت کسی بیمار ذہنیت کی علامت ہے۔ ایسے شخص کو پارلیمنٹ نہیں، پاگل خانے میں ہونا چاہیے۔ یہ کوئی سیاستدان نہیں، جنونی لگتا ہے۔ جسے اسلام اور مسلمانوں سے نفرت ہی نہیں، دراصل وہ اسلام کے پھیلاو سے خائف ہے۔ پہلے بھی گستاخانہ خاکے بنائے گئے اور قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے جیسے اعلانات کئے گئے۔ دنیا بھر میں مختلف مذاہب کے پیر وکاروں نے ایسی گھٹیا حرکت کی مذمت کی تھی۔ اب بھی پرامن قومیں اکٹھی ہیں۔ جو دنیا میں امن چاہتی ہیں۔ یہ باتیں ڈاکٹر عبدالغفور راشد، حافظ ممتاز، پروفیسر عتیق اللہ عمر، عثمان راشد، پنڈت بھگت لعل کھوکھر، سردار کلیان سنگھ اور دیگر نے پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں کیں۔

مزیدخبریں