کاہنہ(نامہ نگار) کاہنہ میں مسلم لیگ(ن)کے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنوں کی نامعلوم مقامات پر میٹینگز ہوئیں جس میں قائد میاں نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر ان کے بھر پور استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے پلان تیار کیا گیا اور میٹنگ میں طے پایا کہ قائد اور قوم کی بیٹی کا بھر پور طریقے سے استقبال کیا جائے گا اور کارکنوں کو ہدایت دی گئی کہ قافلوں کی شکل میں ہر صورت اپنی قیادت کے استقبال کیلئے لاہور ایئر پورٹ پہنچیں۔