چیف جسٹس نے اسلام آباد میں اقلیتوں کی کچی بستیوں کا نوٹس لے لیا

Jul 13, 2018

اسلام آباد (آئی این پی) چیف جسٹس ثاقب نثار نے اسلام آباد میں اقلیتوں کی کچی بستیوں کا نوٹس لیتے ہوئے اعتزاز احسن کو دو صفحات کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔ جمعرات کو چیف جسٹس ثاقب نثار نے اسلام آباد میں اقلیتوں کی کچی بستیوں کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اعتزاز احسن صاحب آپ چیمبر میں ملیں۔ اعتزاز احسن نے بتایا کہ (آج) جمعہ کو آپ کو چیمبر میں ملوں گا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کچی بستیوں میں اقلیتی برادری بدترین حالات میں رہ رہی ہے۔ اقلیتیں کچی بستیوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ چیف جسٹس نے اعتزاز احسن کو دو صحافت کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔

مزیدخبریں