پتوکی (نمائندہ خصوصی) صو بائی امیدوار پی پی 179 حاجی راناممتاز خاں نے کہا کہ دہشت گر دی کسی بھی ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دیتی ہے پشاور بم دھماکہ الیکشن 2018 کو ثبوتاژ کرنے کی سازش ہے جسے عوام اپنے اتحادویکجہتی سے ناکام بنادیں گے اور عوام کے حقو ق کی جنگ لڑ نے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے دہشت گرد عناصر سیاست دانوں، پاک فوج، سکیورٹی اداروں اور عوام کے عزم وحوصلے کو کمزور نہیں کر سکتے دہشتگردی کے واقعات کے پیچھے بیرو نی طاقتوں کی سازش کارفرما ہے اس سازش کو تاجر اور پاکستانی عوام،ریاستی اداروں کے ساتھ مل کربے نقاب کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے جلسہ سے خطاب میں کیااس موقع پر اسلم پرنس،نوید بھٹی،مقبول،شیخ عبیداللہ،عمران چودھری،محمود گھمن اور دیگر بھی موجود تھے۔