آندھرا پردیش: سٹیل ملز سے زہریلی گیس لیک ہو نے پر 6مزدور ہلاک‘ 10بے ہوش

Jul 13, 2018

لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر آنندپور میں سٹیل ملز سے زہریلی گیس خارج ہونے سے 6مزدور ہلاک اور 10بے ہوش ہوگئے۔ ان میں سے 2 کی حالت نازک بیان کی جارہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گریدائو سٹیل ملز میں ایک چیمبر کو مرمت کے بعد چیک کیا جارہا تھا کہ اس میں سے کاربن مونو آکسائیڈ گیس خارج ہونے لگی۔ حکام نے امدادی کارروائیاں شروع کرکے سٹیل ملز کو بند کرا دیا۔ بے ہوش افراد اور مرنے والوں کی نعشوں کو آنندپور ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزیدخبریں