لاہور(وقائع نگار خصوصی) قصور میںبے حرمتی کے بعد قتل ہونے والی زینب کے باپ نے مجرم عمران کی رحم کی اپیل کیخلاف صدر مملکت کو درخواست دے دی ہے ۔زنیب کے والد امین انصاری نے اشتیاق چودھردی ایڈووکیٹ کے توسط سے صدر پاکستان کو درخواست بھجوا دی۔ جس میں نشاندہی کی گئی کہ سپریم کورٹ نے عمران علی کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کر دی ہے اور اب مجرم نے رحم کی اپیل دائر کی ہے. درخواست میں کہا گیا کہ رحم کی اپیل کا فیصلہ نہ ہونے سے مجرم کو منطقی انجام تک نہیں پہنچایا جا سکتا۔ زنیب کے والد نے استدعا کی کہ صدر مملکت مجرم عمران کی اپیل مسترد کر دیں۔ انہوں نے درخواست میں لکھا ہے کہ صدر جلد فیصلہ کریں تاکہ مجرم کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔
زینب قتل کیس: عمران مجرم، صدر رحم کی اپیل مسترد کر دیں: والد
Jul 13, 2018