لودھراں: مفت طبی سہولیات کی فراہمی غریب کیلئے خواب بن کر رہ گیا

Jul 13, 2018

لودھراں(خبر نگار ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولیات بھی ناپید ہوکر رہ گیں۔ کڑکتی دھوپ میں 45کلومیٹر کا سفر طے کرکے آنے والا 5سالہ ننھا عادل جوکہ پائوں سے نگا تھا۔ THQہسپتال سے DHQہسپتال کتے کاٹنے کی حفاظتی ویکسین کی تلاش میں دن بھر دھکے کھاتا رہا۔ ضلع کے سب سے بڑے ہسپتال میں بھی غریب کو ویکسین نہیں ملی۔ باہر سے ویکسین خریدنے کے لیے رقم ہوتی تو اس معصوم کو سب سے پہلے جوتے لے کر دے دیتا۔ ایمرجنسی میں پانی کے لیے گلاس تک موجود نہیںیاد رہے کہ گزشتہ دوروز قبل کمشنر ملتان ٹھنڈی گاڑی میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مسائل دیکھنے کے لیے وزٹ پر آئے اور ٹھنڈے کمرے میں سب چیک کرکے واپس بڑی بڑی گاڑیوں کے کارواں کے ساتھ پروٹوکول لیتے ہوئے روانہ ہوگئے۔ متاثرہ نے بتایا کہ غریب عوام آج بھی اس امید پر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مفت جدیدطبی سہولیات کی فراہمی کا خواب لے کر آتے ہیں کہ آج کوئی مسیحا ان کی ضروریات کو پورا کرنے کا عزم کرکے آئے گا۔ 5سالہ معصوم ننگے پائوں سڑک پر کڑکتی دھوپ میں 45کلومیٹر کا سفر کرکے جب اپنے والد کے ساتھ لوٹ رہا تھا کہ ہر جگہ ان غریبوں کو صرف دھکے اور انکار ملے ہیں وہ ارباب اختیار اور چیف جسٹس سپریم کورٹ ، سیشن جج اور ڈپٹی کمشنر سے اس کی آنکھیں اور چہرے احتجاج کررہے تھے ۔

مزیدخبریں