پاکستان اس وقت فیصلہ کن موڑپر ہے،جو میرے بس میں ہے اور تھا وہ میں کرچکا ہوں:نواز شریف

Jul 13, 2018 | 10:49

ویب ڈیسک

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے ،میں یہ قربانی آپ کی نسلوں اور پاکستان کے مستقبل کے لیے دے رہاہوں۔پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جہاز سے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، جو میرے بس میں ہے اور جو میرے بس میں تھا وہ میں نے کر دیا ہے، مجھے معلوم ہے کہ مجھے دس سال کی سزا ہوئی ہے اور مجھے سیدھا جیل میں ہوں گا، لیکن میں پاکستانی عوام کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ میں آپ کے لیے کر رہا ہوں، میں یہ سب آپ کی آنے والی نسلوں کے لیے کر رہا ہوں۔سابق وزیر اعظم نے کہا میں یہ قربانی میں آپ کی نسلوں کے لیے، آپ کے مستقبل اور پاکستان کے مستقبل کے لیے دے رہا ہوں، میرا بھرپور ساتھ دیں، میرے قدم سے قدم ملا کر چلیں، میرے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالیں، آئیں ملک کی تقدیر بدلیں یہ موقع بار بار نہیں آئے گا، میرا بس یہی پیغام ہے قوم کے نام۔ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا نواز شریف نے اپنا فرض نبھا دیا .

مزیدخبریں