لاہور (آئی این پی) صدر پیپلز پارٹی پنجاب قمر زمان کائرہ نے احتساب عدالت کے جج کو ہٹانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ پہلے آجانا چاہئے تھا۔ ایک بیان میں کہا کہ تاخیر سے سہی مگر اب فیصلہ آ گیا ہے تو معاملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے، فیصلہ اس امر کا اظہار ہے کہ اعلی عدلیہ نے جج ارشد ملک کی وضاحت قبول نہیں کی۔ عدلیہ کو چاہئے کہ معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کروا کر تمام کرداروں کو بے نقاب کرے، اس معاملے کو صرف جج کو ہٹائے جانے تک محدود نہیں رہنا چاہئے بلکہ تحقیقات کرکے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کیا جائے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جج پر الزامات ریاستی ڈھانچے اور اداروں کی کارکردگی پر سنجیدہ سوال کھڑے کرتے ہیں۔
ارشد ملک کی وضاحت قبول نہیں ہوئی، ہٹانے کا فیصلہ پہلے آجانا چاہئے تھا: کائرہ
Jul 13, 2019