گوالمنڈی میں چھٹ گر گئی، 2 خواتین جاں بحق، 20 شیر خوار زخمی

Jul 13, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی) گوالمنڈی کے علاقے میں تیسری منزل کی چھت گرنے کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق جبکہ 2 بچے زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ گوالمنڈی کے علاقے میو ہسپتال وارڈ کے قریب واقع مکان کی تیسری منزل کی چھت زوردار دھماکے سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں گھر میں خواتین اور بچے ملبے تلے دب گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرملبے سے دو خواتین 35 سالہ نسرین اور 55 سالہ نذیراں بی بی کی نعشیں جبکہ 1ماہ کے بچے آفتاب اور 1 سالہ بچی آمنہ کو زخمی حالت میں نکال کر فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق 3 مزلہ مکان کی چھت لکڑی کی تھی جو بارش کا پانی کھڑا ہونے کے باعث وزنی ہو چکی تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

مزیدخبریں