حافظ سعید و دیگر نے دہشت گردی کے مقدمات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیئے

Jul 13, 2019

لاہور (وقائع نگار خصوصی) جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید نے اپنے خلاف درج دہشت گردی مقدمات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی۔ حافظ سعید سمیت درخواست گزاروں نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے وفاق، پنجاب حکومت اور ریجنل ہیڈ کوارٹر محکمہ انسداد دہشت گردی کو فریق بنایا۔ حافظ سعید اور دیگر نے کہا کہ ان پر درج ایف آئی آرز ختم کی جائیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ حافظ سعید کا لشکر طیبہ، القاعدہ یا ایسی کسی تنظیم سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔ وہ ریاست کے خلاف اقدامات میں ہرگز ملوث نہیں ہیں۔ انڈین لابی کا حافظ سعید پر ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کا بیان حقائق کے منافی ہے۔ فاضل عدالت ان کے خلاف بنائے گئے مقدمات خارج کرنے کا حکم دے۔

مزیدخبریں