پاکستان، بھارت کے ٹریک ٹو مذاکرات شروع، دوسرا دور ستمبر میں ہوگا

Jul 13, 2019

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر)پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات اسلام آباد میں شروع ہو گئے۔ غیر سرکاری سطح پر ہونے والے ان مذاکرات میں کا اہتمام ریجنل پیس انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام کیا گیا ہے۔ مذاکرات میں پاکستان اور بھارت کے وفود شریک ہیں۔ یہ مذاکراتی دور آج ہفتہ کے روز بھی جاری رہے گا۔ مذاکرات میں دفتر خارجہ اور بھارتی ہائی کمشن کے حکام بھی شریک ہیں۔پاکستان بھارت ٹریک ٹو مذاکرات کا دوسرا دور ستمبر میں نئی دہلی میں ہوگا۔ این این آئی کے مطابق کرتارپور راہداری منصوبے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات (کل)14 جولائی کو واہگہ بارڈر پر ہوں گے۔بھارتی وفد مذاکرات میں شرکت کے لیے واہگہ بارڈر پہنچے گا، ڈی جی سارک اور سائوتھ ایشیاء ڈاکٹر محمد فیصل مذاکرات کے حوالے سے میڈیا کو بریف کریں گے۔کرتار پور راہداری کے بارے میں ڈائیلاگ کا پہلا مرحلہ بھارت میں ہوا تھا، دفتر خارجہ کی ٹیم نے بھارت میں ہونے والے ان مذاکرات میں شرکت کی تھی۔

مزیدخبریں