اسلام آباد(صباح نیوز)آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ایک بار پھر کراچی کی احتساب عدالت میں پیش ہوئی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 26 جولائی تک ملتوی کر دی۔سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی۔ آغا سراج درانی سمیت جو ملزمان پیش ہوئے ان کو کیس کی کاپیاں دی گئیں جو ملزمان غیر حاضر تھے ان کو دوبارہ نوٹس جاری کئے گئے۔