اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے سابق گورنر سٹیٹ بنک ڈاکٹر شمشاد اختر کو معاون خصوصی مقرر کر دیا۔ کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر شمشاد اختر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ہونگی۔ ڈاکٹر شمشاد اختر اعزازی بنیاد پر خدمات انجام دیں گی۔ ڈاکٹر شمشاد اختر کی تعیناتی کے بعد کابینہ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی کی تعداد بڑھ کر 15 ہو گئی۔
ڈاکٹر شمشاد اختر وزیراعظم کی معاون خصوصی مقرر‘ اعزازی خدمات انجام دیں گی
Jul 13, 2019