میونخ (صباح نیوز) جرمنی میں بیک وقت 3 مساجد کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں ملنے پر مساجد کو خالی کروا لیا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جرمنی کی تین مساجد میں بم کی اطلاع پر بھگدڑ مچ گئی۔ پولیس کے سرچ آپریشن پر اطلاعات جھوٹی ثابت ہوئیں۔ بم کی اطلاعات میونخ کے دو اضلاع پاسنگ اور فریئمنگ کی مساجد اور ایک آئسر لوہن کی مساجد میں بم کی اطلاع انتظامیہ کو ای میل کے ذریعے دی گئی تھیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ واضح رہے کہ جرمنی میں گزشتہ دو برسوں کے دوران مسلمانوں پر حملے میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
جرمنی: 3 مساجد کو بم سے اڑانے کی دھمکیوں کے بعد خالی کرا لیا گیا
Jul 13, 2019