بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ)چین میں افغان جنگ بندی سے متعلق امریکہ کی زیرقیادت مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات میں پاکستان‘ امریکہ اور روس کے حکام نے شرکت کی۔ شرکاء نے طالبان پر افغانستان میں جنگ بندی اور افغان حکومت سے مذاکرات پر زور دیا۔ ملاقات کے بعد امریکہ کی جانب سے چاروں ملکوں کا مشترکہ بیان جاری کیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ انٹرا افغان مذاکرات کی فوری شروعات کیلئے فریقین کی جانب سے اقدام کرنے کی تائید کی۔ چاروں ملکوں نے طالبان‘ افغان حکومت اور دیگر گروپوں کے درمیان براہ راست مذاکرات پر زور دیا۔