لاہور(خصوصی نامہ نگار )جماعت اسلامی کے رہنمااسلامی حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ حکمران نام مدینہ کی اسلامی ریاست کا لیتے ہیں مگر کام سارے شیطانی تہذیب کے غلبہ کیلئے کررہے ہیں۔اگر حکمران واقعی اپنے عہد کو نبھانے اور عملا ًریاست مدینہ کی طرف کوئی قدم اٹھانے والے ہوتے تو ہم انہیں سر آنکھوں پر بٹھاتے ۔مدینہ کی اسلامی ریاست میں کوئی محتاج نہیں تھا مدینہ کی اسلامی ریاست واقعی ایک مثالی ریاست تھی جسے آج کی ترقی یافتہ دنیا بھی تسلیم کرتی ہے ، حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی اور بے روز گاری کی دلدل میں پھنسا دیا ہے ۔
حکمران ریاست مدینہ کی جانب عملی قدم اٹھاتے تو بھرپورحمایت کرتے:حافظ ادریس
Jul 13, 2019