ایران سعودیہ تنازعہ میں امریکی سازشیں کارفرما ہیں:لیاقت بلوچ

لاہور(خصوصی نامہ نگار )نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے منصورہ میں مختلف مکتبہ فکر کے علماء کرام کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ،سعودی عرب تنازع میں امریکی مفادات اور سازشیں کارفرما ہیں ۔عالم اسلام اپنی تنازعات میںالجھی صورتحال میں کوئی کردار ادا کرنے میں قاصر ہے ۔پاکستان کیلئے سعودی عرب اور ایران بے پناہ اہمیت رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تیسرا فریق یورپی یونین ہی امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کرے اور ایسا فارمولہ طے ہو جس سے دونوں قبولیت پیدا ہو اور مذاکرات کی راہ ہموار ہو ورنہ پورا خطہ بڑی تباہی کا شکار ہوگا۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ ریاست مدینہ کا نعرہ دیکر وزیر اعظم عمران خان نے بالکل الٹ اور متصادم راستہ اختیارکرتے ہوئے بدتہذیبی ،بدکلامی ،شعائر اسلام اور پاکستان کے اسلامی نظریاتی کردار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔سودی قرضوں ،کرپشن اور کشکول کے ذریعے اقتصادی حالات ابتر کردیئے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن