مناسک حج کی ادائیگی بڑے خلوص کیساتھ ادا کر نا چاہئے۔ علامہ فریدی

Jul 13, 2019

کراچی(نیوز رپورٹر) شبان غرباء اہلحدیث کے ناظم اعلیٰ ، پاکستان اہلحدیث اتحاد کونسل سندھ کے صدر ومعروف مذہبی اسکالر علامہ عبدالخالق فریدی نے کہا ہے کہ پاکستانی حجاج کو چاہئے کہ مناسک حج کی آدئیگی بڑے خلوص کے ساتھ ادا کریں اور دوران حج کسی سیاسی یا احتجاجی سرگرمیوں میں قطعی ملوث نہ ہوں وہ جامع مسجد محمدی اہلحدیث ناظم آباد نمبر4میں نماز جمعہ کے اجتماع اور بعد ازیں عبدالحمید شیخ کی قیادت میں مکہ روانہ ہونے والے حجاج کے قافلے سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر حافظ اکرام اللہ، قاری عرفان ، یعقوب احمد شیخ ،رانا ارشد محمدی ، اسلم خان فاروقی و دیگر بھی موجود تھے علامہ فریدی نے کہا کہ حججیسے عظیم اجتماع کے دوران بعض لوگ سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہوکر حج کے ثواب سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں چنانچہ اس بات کو پاکستانی حجاج خاص ذہن میں رکھیں تاکہ کسی کے جھانسے میں نہ آسکیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی حجاج برادر اسلامی ملک کے قوانین کی مکمل پابندی و پاسداری کا بھی خیال رکھیں کیونکہ وہ سرزمین سعودی عرب پر پاکستان کے سفیر ہیں ۔

مزیدخبریں