کراچی (نیوز رپورٹر) شہید ذلفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کے پروفیسرز اور لیکچرارز کی جانب سے اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے پہلی انجمن’’ٹیچرز ایسوسی ایشن آف زیبل‘‘کا قیام عمل لایا گیاہے۔اساتذہ اور یونیورسٹی کی بہتری کے لیے قیام میں آنے والی نتظیم کی باڈی کو آخری شکل دی گئی ہے۔ جس میں اسسٹنٹ پروفیسرمحمد کامل خان کو متفقہ طور پر صدرمنتخب کرلیاہے جبکہ دیگرعہدیداروں میںاسسٹنٹ پروفیسرعبدلغفار کورائی نائب صدر، ڈاکٹر جاوید عزیز مسعودی جنرل سیکرٹری، غلام مجتبی ڈپٹی سیکرٹری، قاضی آصف علی خزانچی اور مصطفی مہدی کوخصوصی مشیر منتخب کیاگیا۔