شام میں ڈوما کےمقام پرگزشتہ سال کیمیائی ہتھیاروں کااستعمال کیاگیا:روس

Jul 13, 2019 | 13:58

ویب ڈیسک

روس نے کہا ہے کہ ناقابل تردید ثبوت سے ظاہر ہوتاہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب گزشتہ سال ڈوما کے مقام پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیاگیا ۔یہ بات کیمیائی ہتھیاروں کے نگران ادارے اوپی سی ڈبلیو کیلئے روس کے نمائندے الیگزنڈر SHCILGIN نے ہم شامی ہم منصب BASSAN SABBAGH اور روسی ماہرین کے ہمراہ ہیگ میں اوپی سی ڈبلیو کی ایگزیکٹو کونسل کے 19 ویں اجلاس کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اوپی سی ڈبلیوکیلئے شام کے نمائندے نے بھی تنظیم پرزوردیا کہ وہ تحقیقات کے جائزے اورحقائق جاننے کیلئے اپنے موقف پرغور کرے ۔
 

مزیدخبریں