ٹرین حادثہ تیزرفتاری اور غیرذمہ داری کی وجہ سے ہوا : جوائنٹ انویسٹی گیشن رپورٹ

Jul 13, 2019 | 14:48

ویب ڈیسک

رپورٹ میں ٹرین حادثے کا ملبہ ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیو پر ڈالتے ہوئے حادثے کی وجہ اوور اسپیڈنگ اور غیرذمہ داری کو قرار دیا گیا ہے۔ اکبر بگٹی ٹرین حادثے کی جوائنٹ انویسٹی گیشن رپورٹ سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق مال گاڑی کو صبح چار بج کر پندرہ منٹ پر لوپ لائن پر کھڑا کیا گیا۔ اکبر بگٹی ایکسپریس کیلئے لائن نمبر تین کاروٹ بناتے وقت کانٹا پھنس گیا۔ ٹرین روکنے کیلئے اسٹیشن سے چارسو میٹر دور آؤٹر سگنل سرخ کیا گیا لیکن ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور نے سرخ سگنل پر دھیان نہیں دیا جس کے باعث اکبر بگٹی ایکسپریس چار بج کر بتیس منٹ پر مال گاڑی سےٹکرائی۔ رپورٹ میں ٹرین حادثے کی وجہ تیزرفتاری اور غیرذمہ داری کو بھی قرار دیا گیا ہے.

مزیدخبریں