آشیانہ سکینڈل:کمر میں تکلیف، شہباز شریف احتساب عدالت پیش نہ ہوئے

 آشیانہ اقبال سکینڈل کیس میں شہباز شریف کمر میں تکلیف کے باعث لاہور کی احتساب عدالت میں پیش نہ ہو سکے،عدالت نے فواد حسن فواد، احد چیمہ ، شاہد شفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 جولائی تک توسیع کر دی۔احتساب عدالت کے جج نعیم ارشد نے آشیانہ اقبال ہا وسنگ سکیم ریفرنس کی سماعت کی۔ عدالت نے شہباز شریف کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استشنی کی درخواست منظور کر لی۔ وکلا ہڑتال کے باعث 3 گواہوں شکیل احمد، ثاقب عرفان اور ریاض حسین کے بیانات قلمبند نہ ہو سکے۔ عدالت نے شہباز شریف کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 24 جولائی تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن